ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / غیر ذ مہ دارانہ اور مفاد پرستی کی سیاست وصحافت سماج کے لئے سخت نقصان دہ

غیر ذ مہ دارانہ اور مفاد پرستی کی سیاست وصحافت سماج کے لئے سخت نقصان دہ

Tue, 07 Mar 2017 10:38:46  SO Admin   S.O. News Service

گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کے اجلاس سے ڈاکٹر قمر الاسلام اور ڈاکٹر اصغر چلبل کا خطاب

گلبرگہ، 6 ؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال کے کانگریس پارٹی کے دونوں بلاکس کمیٹیوں کاایک مشترکہ اجلاس6مارچ کو گنج بلاک آفس،گلبرگہ میں ڈاکٹر الحاج قمر الاسلام کی صدارت میں منعقدہوا۔ ابتداء میں شاہ بازار و شمال بلاک کانگریس کی جانب سے رمیش فاضل پور و عادل سلیمان سیٹھ نے شرکاء اجلاس کاخیر مقدم کیا ۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل صدر گلبرگہ شمال بلاک کانگریس کمیٹی نے اجلاس کے ایجنڈوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ پہلے ایجنڈے میں پارٹی کی رکنیت سازی کو قطعیت دینا ، دوسرے ایجنڈہ میں پارٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی ، تیسرے ایجنڈہ میں حکومت کرناٹک کی عوامی فلاحی اسکیمات سے واقف کروانا اور جو نوجوان مخلتف پارٹیوں میں شامل ہوئے ہیں انھیں کانگریس پارٹی میں شریک ہونے کی دعوت دیناپھرچوتھے ایجنڈہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاج منظم کرکے ڈپٹی کمشنر کے ذریعہ ایک یادداشت پیش کرنا شاملہے ۔ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے ان تمام ایجنڈوں پر شرکاء جلسہ سے اپنی رائے ظاہر کرنے کے لئے کہا ۔ جناب حاجی محمد اسلم سابقہ صدر نشین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی نے اجلاس میں کافی گرم نظر آتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر بھاگن گوڑا پاٹل کو مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں رہے ۔ کانگریس پارٹی میں ان دنوں چند افراد جو الحاج قمر الاسلام صاحب سے مفاد ات حاصل کرنے کے باوجودبھی ان کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور قمر الاسلام صاحب کے شہر گلبرمیں کئے گئے ترقیاتی کاموں کی پردہ پوشی کرکے عوام کو گمراہ کررہے ہیں ، ایسے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انھوں نے ڈاکٹر اصغر چلبل سے مطالبہ کیا کہ آئیندہ کے جنرل باڈی کے اجلاس میں ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے جی ، الحاج قمر الاسلام صاحب اور ضلعی کانگریس کمیٹی کے صدربھاگن گوڑا کی شرکت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ پارٹی میں مضبوتی اور مفادات حاصلہ رکھنے والے افراد کی حقیقت کو بھی اجلاس کے سامنے رکھا جاسکے ۔ جناب شفیع ہنڈے کار سابق صدر نشینسٹی کارپوریشن قائمہ کمیٹی نے بھی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بیرونی کانگریسی قائیدین ہمارے حلقہ اسمبلی میں آتے ہیں تو ان کو چاہئے کہکہ انتمام کو اعتماد میں میں لے کر کانگریس پارٹی کی تقریب ہو یا اور کوئی تقریب ہو اس میں شامل ہونا چاہئے ۔ اس سے پارٹی مضبوط ہوگی ۔جناب منہاج مہدی نے کہا کہ پارٹی میں رہتے ہوئے پارٹی قیادت کو مضبوط کرتے رہنا چاہئے نہ کہ صرف اپنے مفادات کو ترجیح دینی چاہئے ۔ جناب محمد زاہد سابق مئیر گلبرگہ نے کہا کہ کانگریس کے جو بھی اجلاس منعقد ہورہے ہیں وہ صرف اور صرف گلبرگہ شمال میں ہی نظار آرہے ہیں ۔ جب کہ گلبرگہ جنوب میں کانگریس کے ایک سے بڑھ کر ایک قائیدین کانگریس موجود ہیں ۔ اس حلقہ اسمبلی میں کوئی سرگرمی نظر نہیں آتی ۔ اس کی کیا وجہ ہے۔ کیا غریب و غربا صرف حلوقہ اسمبلی شمال ہی میں رہتے ہیں ، جبکہ حلقہ اسمبلی جنوب میں بھی کئی ایسے علاقے ہیں جہاں کئی غریب و غرباء ہیں جن کوا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ایسے افراد جو غیبوں کی خدمت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں وہ حضرات بھی ان علاقوں کا دورہ کریں نہ کہ صرف ایک مخصو ص حلقہ کو ہی نشانہ بنائیں ۔ جناب ، کارپوریٹرس تنویر احمد سرڈگی ، رؤفیق احمد خاں، اعظم پٹیل، اسماعیل پلم ، شیخ بابا، خسرو جاگیردار نے اپنی تقاریر میں الحاج قمر الاسلام صاحب کے ترقیاتی کاموں کی ستائش کرتے ہوئے ان کی قیادت کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ۔ جناب مقبول احمد سگری ، محمد نواز خان ، شیواجی سوریہ ونشی ، صدام حسین مدراسی و دیگر نے بھی نوجوانوں کو کانگریس پارٹی سے جوڑنے اور کانگریس پارٹی میں اتھاد کو فروؤگ دینے پر زور دیا ۔ 
ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے تمام مقررین کی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر قمر السلام صاحب اور ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے صاحب، کانگریس پارٹی کے دو اہم قائدین ہیں اور ان دونوں میں کوئی تفرقہ نہیں ہے۔ کچھ لوگ ان دونوں کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے صاحب اور الحاج قؤمر الاسلام صاحب ہمیشہ سے ہی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے اور آپسی اختلافات کو ختم کرکے پارٹی کو مضبوط ترین بنانے کی نصیحتیں کرتے ہیں ۔ انھوں نے حالات حاضرہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاست اور صحافت ان دونوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اس کو اگر کمائی کا ذریعہ بنایا جائے تو یہ سماج اور معاشرہ کے لئے بؤہت بڑا خطرہ بن جاتے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ آئیندہ ماہ چار وارڈس پر مشتمل جنرل باڈی کا اجلاس کسی ایک وارڈ میں منعقد کیا جائیگا۔ انھوں نے وارڈ کمیٹی کے کارپوریٹروں اور دیگر قائیدین سے خواہش کی کہ وہ اپنے اپنے وارڈ س میں نوجوانوں کو اور ناراض قائیدین کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش کریں ۔ الحاج قمر الاسلام صاحب نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ ہر کانگریسی قائد کو اپنے متعلقہ علاقہ میں متحرک رہتے ہوئے حالات کا جائیزہ لے کرپارٹی کے قائیدین کو واقف کروانا چاہئے ۔ ڈاکٹر قمر السلام صاحب نے کہا کہ جو افراد پارٹی کے خلا ف سرگرمیوں میں ملوث ہیں انھیں آخری بار موقع دے کر نوٹس جاری کرنے کے لئے دونوں بلاک کانگریس کمیٹیؤوں کے صدور کو ہدایت دی جانی چاہئے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی ہائی کمان سے مطالبہ کیا جاچکا ہے کہ تین حلقہ جات اسمبلی ( گلبرگہ شمال، جنوب و دیہی ) پر مشتمل سٹی ڈسٹرکٹ صدر کا عہدہ قائم کیا جائے ۔ جبکہیہ طریقہ ریاست کرناٹک کے دیگر اضلاع میں بھی رائج ہے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ میری نرمی کا بہت زیادہ فائیدہ اٹھا رہے ہیں جسے آنے والے دنوں میں قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ۔الحاج قمر الاسلام نے ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کی اجلاس میں عدم شرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں مئیر سید احمد ، ڈپتی مئیر اپا راؤ بینور، کارپوریٹرس ؤشرن کمار مودی ، ملیکارجن تینگلی ، شنکر سنگھ، پرمود تیواری ، حبیب احمد روسہِ عبد الرحمٰن ، عبدارحیم ملا ، اعجاز احمد ،کے علاوہ عبدالقدیر چونگے ، شیخ حسین، امتیاز احمد صدیقی ، وجئے کمار ، توفیق دیسائی ، اشوک نائیک ، ؤنعیم سیریکار، افضال محمود ، شیخ سراج ، عبدالعظیم گولکندی ، نذیر استاد تماپوری ، اقباؤل کاجل ، محمد واحد علی فاتحہ خوانی وغیرہ شامل تھے ۔ 


Share: